لاہور ہائیکورٹ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں

لاہور ہائیکورٹ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں

لاہور ہائیکورٹ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔ تینوں ججز کو مختلف بنکنگ کورٹس میں تعینات کیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد کو پرائزنڈنگ آفیسر، انسداد بنک جرائم کورٹ لاہور میں تعینات کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسرار زادہ کو جج بینکنگ کورٹ نمبر ون ملتان میں تعینات کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی کو جج بینکنگ کورٹ نمبر ون فیصل آباد میں تعینات کیا گیا۔
یہ فیصلے وفاقی حکومت کی مشاورت سے کیے گئے ہیں تاکہ بنکنگ جرائم کے خلاف مزید موثر اقدامات کیے جا سکیں۔