لندن(آئی این پی )برطانیہ میں 10سالہ سارہ شریف کا قاتل باپ جیل میں حملے میں زخمی ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ نئے سال کے موقع پر ویسٹ لندن کی جیل میں ہوا، 2افراد نے منصوبے کے تحت عرفان شریف پر کین سے بنائے گے ہتھیار سے حملہ کیا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے سے عرفان شریف کی گردن اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔البتہ وہ محفوظ رہے لیکن شدید نگہداشت میں ہیں۔