موسیٰ عمر نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے تحت او لیول امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی
بائیولوجی ، کیمسٹری، ریاضی، فزکس، انگلش، اسلامک، پاکسٹڈیز میں اے گریڈ حاصل کیا
لاہور(آئی این پی )10سالہ موسی بن عمر نے چھوٹی سی عمر میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام سربلند کر دیا۔موسی عمر نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے تحت او لیول امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ 10 سالہ بچے نے 8 مضامین میں اے اور اے پلس گریڈ حاصل کیے۔ہونہار موسی نے یہ کامیابی تین سیشن میں حاصل کی، بائیولوجی میں اے اسٹار، کیمسٹری، ریاضی، فزکس، انگلش لینگویج، اسلامک اسٹڈیز، پاکستان اسٹڈیز میں اے گریڈ حاصل کیا۔موسی کے عمل کے ساتھ مستقبل کے ارادے بھی بڑے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ میرے دادا اور دادی کینسر کے مرض سے وفات پا گئے اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ جلد از جلد تعلیم مکمل کر کے ڈاکٹر بنوں تاکہ اپنوں کے ساتھ دوسروں کا بھی علاج کر سکوں