اوکاڑہ: 10سالہ بچی گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق

 یاسین نے ریت کے لئے گہرا گڑھا کھود رکھا تھا جس میں بارش کا پانی بھر گیا تھا
 اوکاڑہ(آئی این پی )اوکاڑہ میں 10 سالہ بچی انسانی غفلت سے اپنی جان کی بازی ہار گئی۔تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ حویلی لکھا کے علاقہ بلوشاہ میں دس سال کی بچی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، والدہ نے مقدمہ درج کرادیا۔والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد یاسین نے ریت حاصل کرنے کے لئے گہرا گڑھا کھود رکھا تھا جس میں بارش کا پانی بھر گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ڈی پی او کی ہدایت پر گڑھا کھودنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔