دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ساجد نے کاروباری لین دین کے تنازع پر شاہد پر فائرنگ کردی اور خود بھی سر میں گولی مارلی 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں دوست کوقتل کرنے کے بعد نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی بتایا گیا ہے کہ کاہنہ شہزادہ گائوں میں ملزم ساجد نے کاروباری لین دین کے تنازع پرجھگڑے کے دوران دوست شاہد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ملزم ساجد نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاشیں قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیں پولیس کے مطابق ملزم ساجد اور مقتول شاہد دونوں الیکٹریشن تھے اور دونوں میں لین دین کا تنازع چل رہا تھا پولس نے مزید کارروائی شروع کر دی