لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعظم کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے اردلی روم کا انعقاد کیا،ڈی جی ایف آئی اے نے 49 اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی،کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز نوکری سے برخاست کردیے ، 2اے ایس آئی،5 ہیڈ کانسٹیبل ،14 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔