انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 311 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
ہرارے میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز اسکور کیے۔افغانستان کی جانب سے فیصل شینو زادہ نے شاندار سنچری اسکور کی اور 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ عزیراللہ نیازی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 101 رنز بنائے۔ ونوں بلے بازوں کی سنچریوں کی بدولت افغان ٹیم ایک مضبوط مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔
بھارت کی جانب سے دیپیشن دیوندران اور کانشک چوہان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ افغان بلے بازوں کو بڑا اسکور بنانے سے روک نہ سکے۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا، جبکہ اس میچ کے فاتح کی فائنل میں انگلینڈ سے ٹکر ہوگی۔