لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی، علاقائی صورتحال اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جبکہ ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو "دو جسم، ایک روح" قرار دیتے ہوئے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔محمد نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے فراخ دلی سے کھلے ہیں اور باہمی تعاون سے بڑے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے اور اقتصادی و سماجی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔