26 نومبر احتجاج کیس: سہیل آفریدی کے چالان نہ جمع کروانے پر عدالت برہم

26 نومبر احتجاج کیس: سہیل آفریدی کے چالان نہ جمع کروانے پر عدالت برہم

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے خلاف چالان جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ چالان مکمل کیوں نہیں کیا گیا۔ جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:"پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ ہے، مجھے چالان چاہیے۔ میری طرف سے پولیس گرفتار کرے یا جو مرضی کرے، یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔"واضح رہے کہ سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کو مارگلہ میں احتجاج کے دوران مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیشی افسر کو جواب جمع کروانے کا پابند بنایا ہے۔