اسلام آباد(آئی این پی )کرپٹو لین دین میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام کیلئے حکومت نے ورچوئل ایسٹ سروسز کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ ریگولیشنز کا مسودہ تیار کرلیا۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان نے نیا فریم ورک تیار کرلیا۔مسودے کے مطابق 10 لاکھ سے زائد کرپٹو ٹرانسفر پر مکمل ڈیٹا بیس جمع کرانے کی شرط عائدکرنے کی تجویز ہے۔ فریم ورک رواں سال سے ہی نافذ ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ٹریول رول پر مکمل عملدرآمد لازمی قرار دے دیا۔