لاہور (کرائم رپورٹر )نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو بھی تبدیل کیا جانے کا امکان ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کا تعلق ایک ہی 24 ویں کامن سے ہے۔ بلال صدیق بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے اور ان کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی آئی جی پنجاب کے پینل میں شامل تھے۔پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کیلئے نئے افسروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ جن افسروں کی بطور سی سی پی او لاہور تعیناتی ممکن ہو سکتی ہے ان میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی ،ایم ڈی سیف سٹیز احسن یونس، آر پی او ملتان کیپٹن(ر)سہیل چودھری اور آر پی ساہیوال رانا ایاز سلیم کے نام شامل ہیں۔