پتنگوں پر تصاویر کی پابندی :11 فروری کو عملدرآمد رپورٹ طلب

صرف لاہور میں بسنت کیخلاف درخواست پر 12 فروری کو بسنت پلان طلب 
لیسکو نے بلا تعطل بجلی فراہمی ، سیفٹی بارے 27 نکاتی پلان ہائیکورٹ جمع کرا دیا
لاہور(کرائم  رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نیبسنت کے موقع پر پتنگوں پر تصاویر چھاپنے ، گانوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر 11 فروری کو عملدرآمد رپورٹ جبکہ پورے صوبے کی بجائے صرف لاہور میں بسنت منانے کے خلاف درخواست پر12 فروری کو بسنت پلان طلب کرلیا ،دوسری طرف لیسکو نے بسنت کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے اور سیفٹی سے متعلق 27 نکاتی پلان ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس ملک اویس خالد نیبسنت کے موقع پر پتنگوں پر تصاویر چھاپنے ، گانوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کیدوران قانون کی خلاف ورزی پر 15 طرز پر ایمرجنسی نمبر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایک نمبر دیا جائے جس پر عوام اپنی شکایات درج کروا سکیں،بسنت پر عوام کے تحفظ کیلئے پی ایچ اے کیا کر رہا ہے ؟ ،حفاظتی اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔ دریں اثناء پورے صوبے کی بجائے صرف لاہور میں بسنت منانے کے خلاف درخواست کی سماعت کید وران جسٹس ملک اویس خالد نے ریمارکس میں کہا کہ صوبہ کے دیگر شہروں میں بسنت منانے کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ دی جائے ، سپیشل سیکرٹری ہوم نے موقف اپنایا کہ تمام ڈویڑنوں کے کمشنرز کو قانون میں اختیار دیا گیا ہے۔ادھر لیسکو کی جمع کرائی گئی رپورٹ کیمطابق تمام آپریشنل اور فیلڈ سٹاف کو بسنت کے دنوں میں ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔