لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ائندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئیکہ وفاقی اور صوبائی اینٹی ریپ کے قانون میں تضاد کوکس نے دیکھنا ہے، عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کدھر ہیں ان کیسز کو کس نے دیکھنا ہیاس کیس میں تو اٹارنی جنرل نے معاونت کیلئے پیش ہونا تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرز انصر عدالت پیش ہوئے اور کو بتایا کہ ڈویڑن بینچ میں مصروفیت پر عدالت تاخیر سے پہنچا ہوں۔