لاہور(آئی این پی)بسنت پر مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے، کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگیں بھی نہیں اڑائی جائیں گی۔مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی گڈا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی کریں گے،