ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے پرباچل پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کے افراد کو سزائیں سنادیں۔ عدالت نے کرپشن کے دو مقدمات میں شیخ حسینہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے اور جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھا کہ کی خصوصی عدالت نے پرباچل نیو ٹائون منصوبے میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس کے تحت شیخ حسینہ اور ان کے اہلِ خانہ کے علاوہ مزید 11 ملزمان کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت میں پلاٹس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے دو الگ الگ مقدمات زیرِ سماعت تھے