کویت کے سابق وزیر داخلہ کو کرپشن کیسز میں 14 سال قید کی سزا

کویت سٹی(آئی این پی)کویت میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی عدالت نے سابق وزیر سے ساڑھے 9 لاکھ ہزار دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ایک دوسرے مقدمے میں انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔