لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ ریلوے میں سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، لاہور کی مختلف کالونیوں میں 58سے زائد کوارٹروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا انکشاف ،ریلوے ورکشاپ میں متعدد رہائشی کوارٹرز بغیر منظوری کے الاٹ کیے گئے،ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر زسے الاٹمنٹ کی منظوری لیے بغیر کوارٹرز پر قبضے اور الاٹمنٹ کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی ایس ریلوے ورکشاپ نے غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف سی ای او ریلوے کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ محکمہ کو سرکاری رہائش گاہوں کی بوگس الاٹمنٹ کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ اس حوالے سے انکوائری کی گئی ،موقع پر چیکنگ کے دوران 58 سے زائد رہائش گاہوں کی بوگس الاٹمنٹ سامنے آئی، الاٹمنٹ لیٹرز پر متعلقہ افسران کے دستخط بھی موجود نہیں،عملہ اختیارات سے تجاوز کرتا رہا،الاٹمنٹ لیٹر ہیڈکوارٹرز سے بغیر کسی اپروول کے جاری ہوئے،ڈی ایس ریلوے ورکشاپس نے کوارٹرز کی لسٹ بھی سی ای او کو ارسال کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کیشعبہ لینڈ کے بعض اہلکاروں نے غیر قانونی الاٹمنٹ کی آڑ میں کروڑوں روپے کمائے۔