بنگلہ دیش:کرپشن کیس میں شیخ حسینہ واجدکو5سال قید کا حکم

بہن ریحانہ کو 7 سال اور بھانجی ہیمسٹیڈ اینڈ کلبرن کی ایم پی ٹیولپ صدیق کو 2 سال قید کا حکم سنایا گیا
ڈھاکہ(آئی این پی )ڈھاکہ کے سپیشل جج کورٹ نمبر 4 نے سرکاری رہائشی پلاٹس کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ہائی پروفائل کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ اور بھانجی برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنا دیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق شیخ حسینہ کو 5 سال، شیخ ریحانہ کو 7 سال اور ہیمسٹیڈ اینڈ کلبرن کی ایم پی ٹیولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ٹیولپ صدیق پر ایک لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سادہ قید ہوگی