کوٹ لکھپت کے علاقے چند رائے روڈ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق‘9زخمی

دونوں گروہ آپس میں رشتہ دار،  سبزی منڈی میں لین دین کے معاملے پر جھگڑاہوا ،گھر پہنچ کر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی
غلام فرید  موقع پر چل بسا،  زخمی ہونے والوں میںپروین ‘  غلام شبیر  ‘ حیدر  ‘ رسول  ‘احمد یار‘اعظم‘جمیل ‘وسیم  اور باسط علی شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے چند رائے روڈ پر تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔‘دونوں گروہوں کا سبزی منڈی میں لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہوا اور گھر پہنچ کر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی دونوں گروہوں آپس میں رشتے دار ہیں‘ غلام فرید ولد غلام رسول عمر 30 سال جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی ہونے والوں میںپروین بی بی زوجہ غلام قادر عمر 55 سال ‘غلام شبیر ولد غلام قادر قوم ملک عمر 35 سال ‘غلام حیدر ولد محمد یار قوم ملک عمر 28 سال ‘غلام رسول ولد کرم دین عمر 40 سال ‘احمد یار ولد کرم دین عمر 50 سال  شامل‘اعظم ولد سلطان عمر 26 سال‘جمیل احمد ولد منیر احمد بھٹی عمر 26 سال ‘وسیم عباس ولد محمد اسلم عمر 27 سال  اور باسط علی ولد محمد ارشد عمر 32 سال شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی