مظفرآباد:باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی‘ 4 جاں بحق،9زخمی

مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی  کوپونیو گلی کے مقام پر  حادثہ پیش آیا

مظفر آباد(آئی این پی )مظفرآباد کے تھانہ ڈنہ کی حدود میں  باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، جبکہ حادثے میں 9 افراد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی ایک گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں۔