مین ہول حادثے میں جاں بحق خاتون کے شوہر کامیڈیکل کروانے کافیصلہ

 غلام مرتضی کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی ہسپتال میں ہوگا
وزیراعلی مریم نواز کا خاتون سعدیہ کے شوہر پر تشدد کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار  
 میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنیوالے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان
لاہور(کرائم رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھاٹی گیٹ پر مین ہول میں گر کر جان سے جانے والی  خاتون سعدیہ کے شوہر غلام مرتضی پر تشدد کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے   غلام مرتضی کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہری کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہوگا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام مرتضی نے ایس پی سٹی اورایس ایچ او پرتشدد کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کیلئے  دبائو ڈالتے رہے۔