مین ہول میں ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لئے بلایا تھا
کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں سیوریج مین ہول میں گر کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ مین ہول میں ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لئے بلایا تھا، تینوں آپس میں باپ بیٹے تھے جو 15 ہزار روپے کے عوض صفائی کے لئے اترے تھے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مین ہول میں صفائی کے لئے اترنے والے تینوں افراد کو نکالنے کے لئے واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں رسیاں تک نہیں تھیں۔ڈوبنے والے تینوں افراد کو بچانے کے لئے اترنے والے شخص کی حالت بھی تشویش ناک ہے