مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویڑن شعیب اقبال سید نے چیچہ وطنی کی ایک نجی ہا ئوسنگ کالونی میں مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنرز کو ڈویڑن میں قائم تمام نجی ہا ئوسنگ کالونیوں میں مین ہولز چیک کرنے کی ہدایت کردی اور حکم دیا کہ کالونی مالکان سے مین ہولز کی موجودگی کے سرٹیفکیٹس حاصل کئے جائیں، وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف آ بھٹی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل رائے فیصل عمران،سٹی منیجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔