آئیفا ایوارڈز میں شاہ رُخ خان کے قیمتی ہیروں کے ہار نے سب کی توجہ حاصل کر لی، قیمت جان کر حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

آئیفا ایوارڈز میں شاہ رُخ خان کے قیمتی ہیروں کے ہار نے سب کی توجہ حاصل کر لی، قیمت جان کر حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کی آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے۔

 جے پور میں ہونے والے اس گرینڈ ایوارڈ شو میں شاہ رُخ خان نے اپنے منفرد فیشن اسٹائل سے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ کنگ خان نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے سیاہ رنگ کے بیگی ٹراؤزر اور کالے بلیزر میں شرکت کی۔ ان کا یہ اسٹائل انتہائی شاندار تھا، جس میں ہیروں کا قیمتی ہار نمایاں تھا، جو ان کے فیشن کو مزید جاذبِ نظر بنا رہا تھا۔اس ہار کی اصل قیمت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، لیکن اس ہار کا تعلق ایک معروف جیولری برانڈ کی تشہیر سے تھا۔ سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اور مداحوں نے ان کے اس شاہانہ انداز کو بے حد پسند کیا ہے۔ ایک صارف نے تو یہ تک لکھا، "جے پور میں چاند نکل آیا ہے۔"

آئیفا ایوارڈز کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے بھی شاہ رُخ خان کی ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے کیپشن میں لکھا، "The man, the myth, the Legend!"۔ ان تصاویر میں شاہ رُخ خان ہمیشہ کی طرح شاندار انداز میں پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی یہ تصاویر ان کے مداحوں کے دلوں میں بس گئی ہیں اور ان کی شخصیت اور فیشن اسٹائل کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔