’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ نے گریمی جیت کر جنوبی کوریا کے لیے تاریخ رقم کر دی

’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ نے گریمی جیت کر جنوبی کوریا کے لیے تاریخ رقم کر دی

نیٹ فلکس سیریز ’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ کے گانے ’گولڈن‘ نے پہلا گریمی ایوارڈ جیت کر کے پاپ کو عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔
یہ ایوارڈ بہترین گانا برائے ویژول میڈیا کے زمرے میں ملا۔گانا سانگ آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد ہوا۔’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ جون 2025ء میں ریلیز ہونے کے بعد نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی، جس کے 480 ملین سے زائد ویوز ہیں۔گانے کا توانائی سے بھرپور اور دلکش ساؤنڈ ٹریک بل بورڈ چارٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا کوریئن میوزک اسکور بن گیا (ڈزنی کی اینکانٹو کے بعد پہلی بار۔یہ کامیابی کوریئن پاپ میوزک کے عالمی ثقافتی اور تجارتی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔
بلیک پنک کی رکن روزے بھی اپنے گانے APT کے ساتھ گریمی میں دو کیٹیگریز میں نامزد ہیں، جن میں سانگ آف دی ایئر اور ریکارڈ آف دی ایئر شامل ہیں۔ریکارڈنگ اکیڈمی نے کے پاپ فنکاروں کو اپنی ووٹنگ باڈی میں شامل کیا، جس میں سیونٹین کے ووزی، انہائپن کے جنگ وون اور لی سرافم کی ہو یون جن شامل ہیں۔