وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کیں ہیں، جن میں یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر پیکیج لانے کی تجویز شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے شکایات کا سامنا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن اور خراب مال کی فروخت سے بچنے کے لیے رمضان پیکیج یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر فراہم کیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ جنوری 2024 میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، لیکن دسمبر 2024 میں یہ شرح کم ہو کر 4.1 فیصد تک آ گئی ہے، جو کہ معاشی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیرِ اعظم نے سعودی عرب سے تیل کی درآمد پر موخر ادائیگی کی سہولت کا بھی ذکر کیا، جس سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔اس کے علاوہ، انہوں نے جمرود میں پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکار کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی کی جانب قدم بڑھانا ضروری ہے اور اس میں تمام وزارتوں کی پوری توجہ ہونی چاہیے۔