وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، مستحقین تک رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پہنچانے کا اعلان

وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، مستحقین تک رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پہنچانے کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے تحت مستحقین کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل والٹ کا استعمال کرنے کے حوالے سے اہم باتیں کی ہیں۔

 اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی صدارت میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو ریلیف رقم فراہم کی جا چکی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پیکیج پورے پاکستان کے عوام کے لیے ہے، بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس منصوبے کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا اور دیگر ٹیک اداروں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، شزا فاطمہ، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاونِ خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا، اور چیئرمین پی ٹی اے نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے اور اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں بھی اپنایا جائے تاکہ اس کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔یہ اقدامات رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ مہنگائی اور دیگر مسائل سے نمٹنے میں آسانی محسوس کر سکیں۔