پنجاب وائلڈلائف کے انتظامی عہدوں کے نام تبدیل

ڈی جی وائلڈلائف چیف،ڈائریکٹر کو ایڈیشنل وائلڈلائف رینجرکہا جائے گا 
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب وائلڈلائف کے انتظامی عہدوں کے نام تبدیل کردئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف کو چیف وائلڈلائف رینجرکہا جائے گا۔ڈائریکٹر وائلڈلائف کا نیاٹائٹل ایڈیشنل وائلڈلائف رینجر ہوگا،ڈپٹی ڈائریکٹر اب ڈپٹی وائلڈلائف رینجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسسٹنٹ وائلڈلائف رینجرکہلائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپروائزرز کو اب سینئر وائلڈلائف رینجرز، انسپکٹرز کو وائلڈلائف رینجرزکا ٹائٹل دیا گیا ۔ وائلڈلائف ایکٹ 1974 میں کی گئی ترامیم کے تحت جنگلی جانوروں پر تشدد کی تعریف کو مزید واضح کر دیا گیا۔جانور،پرندوں کو خوراک، پانی، پناہ، یا ویٹرنری سہولت سے محروم رکھنا،ظلم تصور ہوگا۔جانوروں ،پرندوں پر تشدد ،معذور کرنا، زہر دینا یا آپس میں لڑانا بھی ظلم کے زمرے میں آئے گا۔