لاہور (کرائم رپورٹر) صوبہ کے مختلف مقامات پر خلاف ورزی کے مرتکب 8ملزموں کا وائلڈلائف ایکٹ اور پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ کے تحت چالان کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا جبکہ متعدد ملزموں کیخلاف مختلف تھانوں میں 3 ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزموں سے دو بندوقیں ، ایک رپیٹر، ایک موٹر سائیکل ،163زندہ بٹیر ، آلات شکار ،بیٹریاں ، سپیکرز ، ٹیپ ریکارڈرز اور جال بھی برآمد کرلئے گئے۔ ملتان ،ڈی جی خان،مظفر گڑھ،چولستان پبلک وائلڈلائف ریزرو اورشکر گڑھ میں کارروائیاں کی گئیں۔