وائلڈلائف رینجرز کارروائی، 37غیرقانونی شکاریوں کے چالان

 پنجاب بھر سے 47ہنٹنگ گیئرزضبط،درجنوں معاون شکاری پرندے بازیاب 
 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں چیف وائلڈلائف رینجر مبین الٰہی کی زیرقیادت جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکارکی روک تھام کیلئے کریک ڈائون جاری ہے۔ گزشتہ روز وائلڈلائف رینجر ز لاہور،اوکاڑہ،چنیوٹ،جہلم،خانیوال،بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یارخان،مظفرگڑھ اور ڈی جی خان نے متعد د کامیاب کارروائیوں کے دوران فالکن، بٹیر، جنگلی کبوتروں اور فاختہ کے 39 غیرقانونی شکاریوں کے چالان کرکے 47 ہنٹنگ گیئرز ضبط کرلئے اور متعدد ملزموں کو 7لاکھ سے زائد جرمانہ کیا۔لاہور ریجن سے لاہور فالکن کے 3اور جنگلی کبوتروں کے5 غیر قانونی شکار اور کاروبار میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے معاون شکاری پرندے ضبط کرلئے اور 3کیس کمپاونڈ کر کے مبلغ 1لاکھ، 75ہزار جرمانہ کیا گیا،بہاولپور اور رحیم یارخان سے فالکن،مرغابی اور فاختہ کے 6شکاری گرفتار کر کے انہیں 4لاکھ،65ہزار جرمانہ عائد کیا گیا،بٹیر اور فالکن کے 24ہنٹنگ گیئرز اور معاون شکاری پرندے ضبط کئے، 60ہزار جرمانہ عائد کیا، وائلڈ لائف رینجرز مظفر گڑھ اور ڈی جی خان نے فالکن اور بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ پر12شکاریوں کے چالان کئے،12نیٹنگ گیئر ز اور11زندہ کبوترز ضبط کئے، وائلڈ لائف رینجر جہلم نے فاختہ کے 2غیر قانونی شکاری اور پرندوں کے 3غیر قانونی ڈیلرز گرفتار کر کے 1لاکھ،25ہزار جرمانہ کیا اور کیس نمٹا دیئے۔ وائلڈ لائف رینجر چنیوٹ نے بٹیر نیٹنگ پر 2 شکاریوں کے چالان کرکے انہیں 40ہزار جرمانہ کیا، وائلڈ لائف رینجر خانیوال نے فالکن کے 4غیر قانونی شکاری گرفتار کئے، وائلڈ لائف رینجر لیہ نے بٹیر کے 8نیٹنگ گیئر ز ضبط کر کے کارروائی شروع کر دی۔