کرم میں 30 سے زائد بنکرز مسمار، امدادی سامان کی فراہمی جاری

کرم میں 30 سے زائد بنکرز مسمار، امدادی سامان کی فراہمی جاری

کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز مسمار کرنے کا عمل جاری ہے، جس میں اب تک 30 سے زائد بنکرز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، کرم میں بنکرز کی مجموعی تعداد 250 سے زیادہ ہے۔پچھلے چند ہفتوں میں کرم تک 453 گاڑیاں سامان رسد کے مختلف قافلوں میں پہنچا دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ کرم کے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے تاکہ انہیں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔