کرم میں امن معاہدے کے تحت مزید 2 بنکرز گرا دیے گئے، اشیاء کی قلت برقرار

کرم میں امن معاہدے کے تحت مزید 2 بنکرز گرا دیے گئے، اشیاء کی قلت برقرار

امن معاہدے کے تحت کرم میں مزید 2 بنکرز گرا دیے گئے، بنکرز گرانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 اسسٹنٹ کمشنر کرم افراسیاب نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 6 بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔دوسری جانب، ضلع کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ 25 ٹرکوں میں لایا گیا سامان خالی ہے، جس میں آٹا، چینی، گیس، دوائیں اور دیگر ضروری اشیاء شامل نہیں۔ اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، جیسے ٹماٹر 700 روپے، پیاز 500 روپے، ہری مرچ 800 روپے اور چینی 200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ضلع ہنگو سے 100 سے زائد سامان سے بھری گاڑیاں اب بھی کرم جانے کی منتظر ہیں۔ مظاہرین کے ساتھ ٹل کینٹ یا کوہاٹ میں ضلعی انتظامیہ سے دوبارہ مذاکرات کی توقع ہے۔