ضلع کرم میں امن مشن، بنکرز مسماری کا عمل دوبارہ شروع

ضلع کرم میں امن مشن، بنکرز مسماری کا عمل دوبارہ شروع

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں امن قائم کرنے کے لیے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع، امدادی قافلے روانہ ہوں گے

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں قیام امن کے مشن کے تحت بنکرز کی مسماری کا عمل آج دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، جس میں 4 سے 6 بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ضروری اشیاء پر مشتمل پانچ امدادی قافلے بھیجے جائیں گے، اور سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر امدادی سامان کا قافلہ روانہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بھی بلایا جائے گا، اور اس معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔ مزید براں، دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں شروع کی جائیں گی اور ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔