مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے اور 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم کے علاقوں میں پہنچ جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد امدادی قافلہ روانہ کیا گیا، جن میں گرینڈ جرگہ، کرم امن کمیٹی اور مقامی امن کمیٹیوں نے اہم کردار ادا کیا۔یہ امدادی قافلہ علاقے میں موجود لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔