کراچی: افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، 200 سے زائد غیر قانونی گھر مسمار

کراچی: افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، 200 سے زائد غیر قانونی گھر مسمار

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں افغان بستی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق 1500 سے زائد گھر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔گزشتہ روز کی کارروائی میں 200 سے زائد گھر مسمار کر دیے گئے۔پولیس نے بتایا کہ یہ گھروں پر مافیا کی جانب سے غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔آپریشن میں پولیس، رینجرز، MDA اور دیگر متعلقہ ادارے حصہ لے رہے ہیں۔اس کارروائی کا مقصد شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنا اور قانونی نظام کے مطابق زمین کی حفاظت کرنا ہے۔