ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی سے متعلق جھوٹی خبروں پر گوگل کو قانونی نوٹس جاری

ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی سے متعلق جھوٹی خبروں پر گوگل کو قانونی نوٹس جاری

آرادھیا بچن، جو عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی ہیں، نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے افراد کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

 اس درخواست میں، آرادھیا نے مختلف ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سے متعلق جھوٹے دعوے اور ویڈیوز فوراً ہٹا دیں۔یہ درخواست دہلی ہائیکورٹ کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی گئی تھی، جس میں عدالت نے گوگل اور دیگر تفریحی ویب سائٹس کو ہدایت دی تھی کہ وہ آرادھیا سے متعلق تمام جھوٹے اور مبالغہ آمیز مواد کو فوراً ہٹا دیں۔ اس حکم میں، یہ بھی کہا گیا تھا کہ آرادھیا کے حوالے سے یوٹیوب پر کچھ ویڈیوز میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، جو کہ بے بنیاد تھا۔دہلی ہائیکورٹ نے 20 اپریل 2023 کو یوٹیوب کو سختی سے ہدایت دی تھی کہ وہ آرادھیا کی صحت سے متعلق تمام جھوٹے دعوے کرنے والے ویڈیوز فوراً ہٹا دے، جن میں کہا گیا تھا کہ وہ کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔

عدالت نے اس معاملے میں ایک اہم بات یہ بھی کہی تھی کہ ہر بچے کو، چاہے وہ کسی مشہور شخصیت کا ہو یا عام فرد، عزت اور احترام کے ساتھ برتاؤ کا حق حاصل ہے۔تاہم، عدالت کے حکم کے باوجود کچھ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس پر عمل نہیں کیا، جس کے باعث آرادھیا نے دوبارہ درخواست دائر کی۔ اس نئے مقدمے میں عدالت نے گوگل کو دوبارہ نوٹس جاری کیا اور کیس کی سماعت 17 مارچ 2025 تک ملتوی کر دی۔