خیبر: باڑہ بازار میں ڈاکوؤں کی نجی بینک سے ایک کروڑ کی ڈکیتی

خیبر: باڑہ بازار میں ڈاکوؤں کی نجی بینک سے ایک کروڑ کی ڈکیتی

خیبر کے باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے ایک نجی بینک کو لوٹ لیا اور ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا، جب پانچ ڈاکوؤں نے بینک کو لوٹا۔ ان میں سے ایک ڈاکو باہر کھڑا تھا جبکہ چار ڈاکو بینک کے اندر داخل ہوئے اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اب تک کسی ڈاکو کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، تاہم پولیس ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔