رینالہ خورد میں ڈاکوؤں سے پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

رینالہ خورد میں ڈاکوؤں سے پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

رینالہ خورد کے تھانہ صدر کی حدود میں 6 ون ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا، جس میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکو شہری ہاشم علی سے پیر دی ہٹی کے قریب موٹر سائیکل، نقدی اور پرس چھین کر فرار ہو گئے تھے۔واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جہانزیب وٹو نے فوراً اپنی نفری کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ 6 ون ایل پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنی ہی ٹیم کے ایک ساتھی کی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ڈی پی او راشد نے اس واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو علاقے کو آسان ہدف نہ سمجھنے دیں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔