کراچی میں پھل خریدتے ہوئے خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ، جاں بحق

کراچی میں پھل خریدتے ہوئے خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ، جاں بحق

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔  
تفصیلات کے مطابق، سولجر بازار نمبر 2 کے قریب یاسمین نامی 57 سالہ پھل فروش خاتون اپنی دکان کے قریب کھڑی تھیں کہ اسی دوران ملزمان نے واردات کی اور فرار ہونے سے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی۔  ملزمان کی فائرنگ سے یاسمین کو سر پر گولی لگی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔  واقعے کے فوری بعد، زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا ہے، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔  رواں سال میں فائرنگ کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔  پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔