لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل بیماری کے باعث چلنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ اس بنیاد پر وکیل نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت میں شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو پیش کیا گیا، تاہم پرویز الہٰی کی غیر حاضری کے باعث ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی 18 فروری تک ملتوی کر دی۔