قلعہ گجر سنگھ میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان قتل

 بھائی اور چچا نے بلے اور چھریوں سے 30 سالہ حیدر علی پر حملہ کیا‘تین ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان کو مبینہ طور پر ان کے چچا اور بھائی نے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے 3ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی  ایس پی سول لائنز عبدالحنان  کے مطابق  قلعہ گجر سنگھ کے  علاقے میں جائیداد کے تنازع میں بھائی اور چچا نے بلے اور چھریوں کے وار کر کے 30 سالہ حیدر علی کو زخمی کردیا تھا جس کو تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کے چچا عارف، شاہد اور بھائی ساجد کو گرفتار کر لیا۔ایس پی عبدالحنان نے بتایا  مقتول کا اپنے چچا اور بھائی کے ساتھ دو مرلہ مکان کا تنازع چل رہا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔