بل کے حق میں 348 اور مخالفت میں 345 ووٹ پڑے‘ 10ارکان نے ووٹ نہ دیا
برلن (آئی این پی )جرمنی کی پارلیمنٹ نے امیگریشن پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی متنازع قرارداد منظور کرلی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرار داد 23 فروری کو ہونے والے انتخابات سے قبل قدامت پسند اپوزیشن سی ڈی یو-سی ایس یو کی جانب سے پیش کی گئی تھی، اسے اے ایف ڈی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی، اس سے امیگریشن مخالف جماعت کے ساتھ تعاون پر دیرینہ پابندی ختم ہوگئی۔بل کے حق میں 348 اور مخالفت میں 345 ووٹ پڑے، جب کہ 10 ارکان نے قرار داد کے حق یا مخالفت میں ووٹ استعمال نہیں کیا۔