لاہور(ان لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونے کے شکوے کیے گئے جبکہ وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد اور تحائف دیے، پیپلز پارٹی رہنماوں سے وزیراعظم کی ملاقات، خوش گپیاں لگاتے رہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیوں کو کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ملاقات میں موجود ایک پیپلز پارٹی کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر انکے گھر آئے، وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد اور تحائف دیے جوکہ سپیکر کے گھر ہی مقیم تھے، ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی