مشہور انفلوئنسر پیاری مریم کا اچانک انتقال، انسٹاگرام پر افسوسناک اطلاع

مشہور انفلوئنسر پیاری مریم کا اچانک انتقال، انسٹاگرام پر افسوسناک اطلاع

نرمی اور دلکشی سے بھرپور مواد کے ذریعے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی معروف انفلوئنسر پیاری مریم کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔

 ان کے انتقال کی خبر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی، جس نے ان کے مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔پیاری مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔ اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں دوران زچگی وہ انتقال کر گئیں۔ بدقسمتی سے، ان کے بچوں کو بھی بچایا نہ جا سکا۔

ایک مقامی صحافی نے مریم کے اہلخانہ سے گفتگو کی، جنہوں نے تصدیق کی کہ مریم اور ان کے بچے انتقال کر چکے ہیں اور اس وقت اہلخانہ شدید غم میں ہیں۔ اہلخانہ اس وقت کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔