پاکستان کی سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم کے اچانک انتقال نے سوشل میڈیا کمیونٹی میں غم و صدمہ پیدا کر دیا ہے۔
پیاری مریم دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ اہلخانہ کے مطابق ڈیلیوری کے بعد ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا اور زیادہ خون بہنے کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا۔پیاری مریم اپنی خوش مزاجی، نرم گفتگو اور مثبت شخصیت کے باعث صارفین میں بہت مقبول تھیں۔ وہ چھوٹے وی لاگز اور لِپ سنک ویڈیوز بناتی تھیں جنہیں لاکھوں لوگ پسند کرتے تھے۔ ان کے یوٹیوب پر تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالوورز تھے۔بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے پیاری مریم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خانہ کعبہ میں دعا کی۔ انہوں نے کہا:"میں پیاری مریم کے لیے دعا کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بہت افسوسناک خبر سنی ہے۔ یا اللہ، انہیں جنت میں جگہ دے۔ وہ ٹک ٹاکر تھیں، بہت فرمانبردار بیوی تھیں۔ یا اللہ، انہیں معاف فرما۔ اللہ ہو اکبر۔"سوشل میڈیا پر صارفین راکھی ساونت کے اس جذبے کی تعریف کر رہے ہیں اور پیاری مریم کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم کی اچانک جدائی سمجھ سے باہر ہے اور وہ اپنے نوزائیدہ بچوں کو چھوڑ کر چلی گئیں، جس کا دکھ بیان سے باہر ہے۔