مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور سے ٹکرانے کا حیرت انگیز منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید برقی سرگرمی کے دوران اچانک آسمانی بجلی مکہ کے مشہور کلاک ٹاور کے بالائی حصے سے ٹکراتی ہے۔ اس واقعے کے باعث آسمان روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے اور ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔یہ دلکش اور حیرت انگیز منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں یہ ویڈیو تیزی سے شیئر اور گردش کر رہی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق، یہ واقعہ موسم کی خرابی اور بجلی کی شدید سرگرمی کا نتیجہ ہے، جبکہ ماہرین فضائیات اسے مکہ مکرمہ کے خوبصورت مگر خطرناک موسم کا ایک قدرتی مظاہرہ قرار دے رہے ہیں۔یہ ویڈیو نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے حیرت انگیز ہے بلکہ دنیا بھر میں دیکھنے والوں کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ بن چکا ہے۔