کھاریاں تا راولپنڈی موٹروے ، لمبائی 117 کلومیٹر ،شاہراہ چھ لین پر مشتمل

منصوبہ کھاریاں کو راولپنڈی رنگ روڈ کے ذریعے موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرے گا
اسلام آباد(آئی این پی)کھاریاں سے راولپنڈی تک مجوزہ موٹروے منصوبہ (M-13) پر پیش رفت تیز کر دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے موٹروے نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد لاہور اور اسلام آباد کے درمیان متبادل اور مختصر راستہ فراہم کرنا ہے۔حکام کے مطابق کھاریاں تا راولپنڈی موٹروے کی لمبائی تقریبا 117 کلومیٹر ہوگی، جبکہ یہ شاہراہ چھ لین پر مشتمل ہوگی۔ منصوبہ کھیاریاں کو راولپنڈی رنگ روڈ کے ذریعے موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرے گا۔اس منصوبے میں متعدد انٹرچینجز، پل اور دو اہم ٹنلز بھی شامل ہیں، جن میں نمک کے پہاڑی سلسلے کو عبور کرنے کے لیے ٹنلز تعمیر کی جائیں گی