ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر)ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر راوی پل کی مرمت کے باعث دو لین عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹریفک کو ایک سنگل لین پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی پل تک شام 3 بجے سے رات 9 بجے (1500 تا 2100) کے دوران شدید ٹریفک دباؤ متوقع ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج سے ہیوی ٹرانسپورٹ کی انٹری بند کر دی گئی ہے ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز تعینات کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے روڈ یوزرز سے اپیل کی کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹ لازمی چیک کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔