کوئی نئی موٹروے 3 لین یعنی دوطرفہ 6 لین سے کم نہیں ہوگی، وفاقی وزیر علیم خان
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت این ایچ ایکا اجلاس ہوا،اجلاس میں کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز سے منسلک کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں لاہور،سیالکوٹ 2 لین کی موٹروے کو 3 لین کرنے کے منصوبے پرجلد کام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،سیالکوٹ سے کھاریاں اور اسلام آباد موٹر وے بھی تین رویہ بنے گی۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہاکوئی نئی موٹروے 3 لین یعنی دوطرفہ6لین سے کم تعمیرنہیں ہوگی، ہمیں مستقبل کی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنانے ہیں،انہوں نے این ایچ اے کو سیالکوٹ سے راولپنڈی موٹروے پرایف ڈبلیو او کے اشتراک سے کام تیزکرنے کی ہدایت کی،کہا اس منصوبے کی تکمیل سے ایم 2 پردبائو کم،لاہور، اسلام آباد سفر میں نمایاں بہتری ہو گی