ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے نیو انارکلی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزم شہزاد کو دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی 1360 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مارکیٹ اور رہائشی علاقوں میں پیدل گھوم پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او نیو انارکلی اور پوری ٹیم کی بروقت کارروائی پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ منشیات فروشی کے حوالے سے سخت نگرانی جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔